
بیجنگ: وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کےدرمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور او رخطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تاریخی ملاقات کی جس کے دوران عالمی معاملات و باہمی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ چینی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہو گئے۔