• جون 14, 2021

وزیراعظم عمران خان کی عیدالفطر کے موقع پر اہلیان وطن اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں اہلیان وطن اور ملت اسلامیہ کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس اور دوسروں کا درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہوتے ہیں اور یہی ریاست مدینہ کا خاصہ تھا جو ہمارا رول ماڈل ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم پورا سال اس جذبے کو ساتھ لے کر چلیں اور معاشرے کو انسان دوست بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ہم اس وقت کورونا وباء کی تیسری لہر سے نبردآزما ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر مکمل طریقے سے عمل پیرا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات، وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں

Read Next

صدر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نماز عید کراچی میں ادا کی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے