• مئی 26, 2022

وزیراعظم عمران خان کی بی آر ٹی منصوبے کو گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کو گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیکنیکل اسٹینڈرڈ کمیٹی نے بی آر ٹی کو 100 میں سے 97 پوائنٹس دیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی کو عالمی سطح کی معیاری سروس قرار دیا گیا، بی آر ٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ شعبے میں انقلاب برپا کر دیا، بی آر ٹی سروس پر 71 ملین افراد سفر کرچکے ہیں، ڈھائی لاکھ افراد روزانہ بی آر ٹی پر سفر کرتے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشہ روز وزیراعظم پورٹل کی چھتری تلے تعلیمی وظائف کی شکایات کیلئے مکمل طور پر ایک الگ پورٹل متعارف کروایا، یہ طلبہ کی شکایات کے بر وقت اور مربوط حل کو یقینی بنائےگا، رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں 2.6 ملین کے اسکالرشپس مستحق طلبا کو دیئے جائیں گے، قابل طلبہ و طالبات کو 28.3 ارب روپے کے وظائف دیے جائیں گے۔

Read Previous

میرا نے مجھ سے انگریزی کی ٹیوشن مانگی تھی: انوشے اشرف

Read Next

International News | 18 February 2022 | A1Tv

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔