• اکتوبر 31, 2020

وزیراعظم عمران خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول 9 روپے 71 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل 15 روز کیلئے کیا جانا تھا۔ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔ اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ 30 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر تجویز کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس وقت عوام سے پٹرول پر 26 روپے 70 پیسے اور ڈیزل پر 25 روپے 73 پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کا عاشورہ پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

Read Next

میاں‌ نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے