• جون 14, 2021

وزیراعظم عمران خان کا ٹرین حادثے پر تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جامع انکوئری کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے ٹرین کے خوفناک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کوحادثے کی جگہ پہنچنے کی ہدایات کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پنو عاقل سے حادثے کی جگہ پرپہنچ گئے۔

سکھرمیں ملت اورسرسید ایکسپریس میں تصادم ہونے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ملت ایکسپریس کراچی سےسرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسےکراچی جارہی تھی۔

پاکستان ریلویز نے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔ حادثے سے متعلق 0719310087 نمبر پر رابط کرکے معلومات لی جاسکتی ہیں۔ زخمیوں کو روہڑی ، پنوعاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں سو سے زائد مقامات پر منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ جاری

Read Next

دنیا میں کورونا سے مزید8 ہزار اموات رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے