• نومبر 25, 2020

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا 3 فروری کوہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو دورملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ پربات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے پاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے اور 3فروری کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےہمراہ اعلٰی سطح کاوفدبھی ملائیشیاروانہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیرمحمد سےون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات،تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ پربات چیت ہوگی۔

اس دوران پاکستان اورملائیشیا کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4فروری کوہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

طالبان کیساتھ مذاکرات میں پاکستانی کوششیں قابل ستائش ہیں، زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کا اعلامیہ

Read Next

نواز شریف نے واپس نہیں آنا، مریم نے جانا نہیں، شہباز شریف آسکتے ہیں: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے