• دسمبر 6, 2021

وزیراعظم عمران خان کا آج لاہور کا دورہ شیڈول

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی۔ عثمان بزدار وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ گورنر چودھری سرور جی ایس پی پلس کے معاملے پر اپنے دورہ یورپ بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ وزیراعظم لاہور کے ضمنی الیکشن بارے بھی پارٹی کی سینئر لیڈرشپ سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات بارے بھی اجلاس ہوگا۔ عمران خان کی زیرصدارت احساس پروگرام بارے بھی اجلاس ہوگا۔ مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات بارے بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

127 سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا جا رہا ہے: عثمان بزدار

Read Next

اکشے اور سنی دیول کی روینہ کی وجہ سے آپس میں لڑائی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے