• دسمبر 6, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہونے والے معاہدے سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران اعظم سواتی اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان نے دونوں وزراء کو ہدایت کی کہ اعظم سواتی، فواد چودھری کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریفارمز لانا آسان نہیں ہے، مشکلات آتی ہیں، مل کر سامنا کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Sports Segment | Ehtasham Rasheed | Musharraf Yasin | A1Tv | 02 November 2021

Read Next

ٹی20 ورلڈ کپ:پاکستان نمیبیا کو45رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے