• نومبر 29, 2021

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول مزید مہنگا کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے، قیمت میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا ورنہ خسارہ بڑھ جائے گا۔

احساس راشن مدد پروگرام سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے میں سب سے بڑا ویلفیئر پروگرام دے رہا ہوں۔ احساس پروگرام کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کر لیا جس سے غریب عوام کو سبسڈی دیں گے۔ ڈیٹا اکٹھا کرنا آسان کام نہیں تھا۔ تین سال میں ڈیٹا اکٹھا کیا۔ میں خاص طور پر احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ حکومت ملی تو معاشی حالات بہت برے تھے۔ اقتدار سنبھالا تو تاریخی خسارہ ورثے میں ملا۔ پہلا سال ملک کو مستحکم کرنے میں لگا۔

 عمران خان نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا کیونکہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے، ہم ایک سال ملک کو مستحکم کرتے رہے پھر کورونا آ گیا، گزشتہ 100 سال میں اتنا بڑا بحران نہیں آیا جتنا کورونا سے آیا، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، اس مشکل مرحلے سے نمٹنے کے لیے این سی اوسی کی ٹیم بنائی، بھارت میں کورونا کی وجہ سے لوگ ہسپتالوں کے باہر پڑے تھے، اگر ہم لاک ڈاؤن کرتے، کاروبار بند کرتے تو معیشت تباہ ہو جاتی، مودی نے بھارت میں کرفیو لگایا تو ہم پر دباؤ ڈالا گیا لاک ڈاؤن لگائو، کورونا کی وجہ سے بھاری کی معیشت منفی 7 فیصد پر پہنچ گئی، امریکا نے لاک ڈاؤن لگایا تو ان کی بھی معیشت نیچے چلی گئی، معیشت کو اٹھانے کے لیے امریکا نے چار ہزار ارب ڈالر خرچ کیے، ہم نے اپنی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے صرف آٹھ ارب ڈالر خرچ کیے، ہم لاک ڈاؤن سے بچتے رہے، اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئے، ہم نے انڈسٹری کو بند نہیں کیا، زراعت کو بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست ملک کی سپورٹ پر ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی مدد سے روپیہ کو سنبھالنے میں مدد ملا۔ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے مشکل وقت میں مدد کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

مہنگائی کے معاملے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام تو ہے تنقید کرنا اور یہ ہونا بھی چاہیے۔ امریکا، ترکی، چین سمیت دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی ہے۔ پاکستان پٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے سب سے سستا ملک ہے۔ ہندوستان میں اڑھائی سو روپے لٹر پٹرول مل رہا ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول 140 روپے فی لٹر مل رہا ہے۔ اور قیمت مزید بڑھانا پڑے گی۔ ورنہ خسارہ پڑھے گا۔ بھارت اور بنگلا دیش میں آٹا 83 روپے فی کلو مل رہا ہے، پاکستان میں 60 روپے کلو مل رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | A1Tv | 03 November 2021

Read Next

حکومت کا اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے