• نومبر 27, 2020

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نوازشریف کی واپسی اور مہنگائی سمیت معاملات پر مشاورت ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پارٹی ترجمانوں اوررہنماؤں کو گائیڈ لائنز دیں گے، اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعہ پر بریفنگ دی جائے گی اور نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی بات ہو گی، مہنگائی کیخلاف حکومتی اقدامات اور انتظامات پر شرکا کو بریفنگ دی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، گوجرانوالہ اور کراچی کے کامیاب جلسوں کے علاوہ ملک میں شدید مہنگائی، آٹا اور چینی بحران سمیت مسائل نے حکومت کوپریشان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کی کراچی میں گرفتاری اور آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا پر عمران خان کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ کے بعد عمران خان کہاں ہیں؟ ثابت ہو گیا یہ بڑوں کی لڑائی ہے، کیپٹن صفدر کا وارنٹ تھا، پھر خاتون کے کمرے کا تالہ کیوں توڑا گیا؟ جمہوریت میں حکومت اور عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے، کسی اور سے اپیل بھی نہیں کرنی چاہیے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے مقرر

Read Next

قومی اسمبلی کا اجلاس،اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے