• ستمبر 18, 2021

وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفرسسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ تمام ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے جسے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، اللہ تعالی بھی مضبوط عزم کی قوموں کا ساتھ دیتا ہے، ہم نے آسان ذرائع پر انحصار کرنا شروع کر دیا تھا۔

وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے۔ کراچی شپ یارڈ تقریب کے بعد وزارت بحری امور کے تحت منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزارت بحری امور کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ عمران خان بلوچستان میں ضلع لسبیلہ میں گرین پاکستان کی تقریب میں شریک ہونگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ: حکومت کو شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک کارروائی سے روک دیا

Read Next

پشاورمیں 13 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ نمائش پر پابندی ہو گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے