• اکتوبر 30, 2020

وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 سال بہت مشکل سے گزارے، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ کچھ لوگ کہتے تھے کہ این آر او دیں تو قانون سازی میں ساتھ دیں گے۔ تاہم اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔

لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ راوی اربن پراجیکٹ میں 60 لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔

راوی پراجیکٹ لاہورکوبچانے کے لیے ہے، اس کے بغیرپانی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، اب ضرورت ہے کہ نئے شہربنائے جائیں، یہ 50 ہزار ارب کا پراجیکٹ ہے جس میں سرمایہ کاروں کولے کرآئیں گے اور منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا بہترین موقع ملے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ

پراجیکٹ کے ذریعے نیا شہر بننے جارہا ہے اور اسلام آباد کے بعد یہ دوسرا بڑا پراجیکٹ ہے، یہ مشکل پراجیکٹ ہے جس میں رکاوٹیں آئیں گی، اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کی کوشش 2004 میں کی گئی تھی لیکن مشکلات کی وجہ سے یہ پراجیکٹ 2004 میں شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ

پورا زورلگائیں گے کہ یہ پراجیکٹ جلد ازجلد شروع کریں اور اس پراجیکٹ کوٹائم لائن کے ساتھ شروع کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ

پاکستان کے قرضے بڑھتے جارہے ہیں، دو سال ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں لگ گئے، ان دو سالوں میں این آر اوکا شورمچایاجارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ این آر او دیں توایف اے ٹی ایف میں ساتھ دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لبنان کو 15 ارب ڈالر کا نقصان، ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم

Read Next

کسی بھی صوبے کے چیف ایگزیٹو کو نیب میں بلانا مناسب نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے