• جون 24, 2021

وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال سےمتعلق گفتگو

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاوس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر کشمیر اور گلگت بلتستان افیئرز علی امین گنڈا پور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللّہ نیازی، عامر محمود کیانی اور سردار تنویر الیاس شامل تھے۔

 ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کشمیر انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروِں سے متعلق بھی بات کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کپاس کے نئے سیزن کا آغاز ہوگیا، 800 گانٹھیں تیار

Read Next

پی ایس ایل 6، بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے