• اکتوبر 30, 2020

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے انھیں صوبائی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وہ اس سے قبل منصوبے کے بارے پہلے بھی تین اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔

وزیراعظم پنجاب کی گڈ گورنس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ گڈ گورنس کمیٹی وزیراعظم کو صوبے میں گڈ گورنس کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کی بہتر حکمت عملی: اموات میں نمایاں کمی، کورونا سے 4 افراد جاں بحق

Read Next

سیاسی کریئر میں پہلی بار کراچی کے معاملات پر سنجیدگی دیکھی: گورنر سندھ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے