• ستمبر 26, 2021

وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر آج لاہورآئیں گے

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج لاہورآئیں گے، وہ دورہ لاہور کے دوران مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعلی صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر وزیراعظم کوبریف کریں گے۔

میاواکی جنگل وزیر اعظم کے دس بلین ٹری سونامی کے حصہ ہے، لاہور کے سو کنال پر مشتمل میاواکی جنگل میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار پودے لگائے گئے ہیں، لاہور میں اس سے قبل 53 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جاچکے ہیں۔ میاواکی جنگل میں لگائے گئے پودے کی افزائش جیو ٹیگنگ کے ذریعے چیک کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اس منصوبے کے ذریعے لاہور کی باغوں کا شہر کی پہچان بحال کرنا چاہتے ہیں، میاواکی جنگل سے لاہور کی فضا بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ حالیہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں پچاس کروڑ پودے لگائے جارہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ: لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی، مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی

Read Next

گوجرانوالہ میں مسافروین کاسلنڈر پھٹ گیا، آتشزدگی سے9مسافرجھلس کرجاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے