• جنوری 21, 2022

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پرآج لاہور آئیں گے

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچیں گے، گورنر ہاوس میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے “نیا پاکستان سب کے لئے ” کی تقریب سے خطاب، گورنر و وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کے دوران صوبے کے اہم امور بارے بریف کریں گے۔ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اوردورہ برطانیہ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کریں گے ،وزیرا اعظم سے آئی جی اور چیف سیکرٹری بھی ملاقات کریں گے۔ کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا، گورنر ہاوس میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے “نیا پاکستان سب کے لئے ” کی تقریب بھی ہو گی۔ وزیر اعظم تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم سے اہم سینئر وزرا بھی ملاقات کریں گے ، ان کی تمام مصروفیات اور اجلاس گورنرہاوس میں ہوں گے ۔وزیر اعظم لاہور میں میڈکل یونیورسٹیز اور کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز سےبھی ملاقات کریں گے جس میں سرکاری اور نجی اداروں کے سربراہان شامل ہوں گے۔ میڈیکل تعلیمی اداروں کے سربراہان وزیر اعظم سے اپنے مسائل پر گفتگو اور تجاویز دیں گے۔ وزیر اعظم کو پنجاب کے لوکل باڈیز سسٹم بارے بریفنگ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور آلودگی کی دوڑ میں دنیا بھر میں سرفہرست، کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا

Read Next

پاکپتن میں انسانی درندگی کا دل سوز واقعہ، 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے