• دسمبر 5, 2021

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کے دوران ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں اہم قومی معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور مہنگائی کے حوالے سے حکومت کی پوزیشن واضح کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ! مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں، آپ کا استعفیٰ ہی سب بڑا ریلیف پیکج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرے گا، بہتر ہے قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Weather update Today | Pakistan Weather | Weather Report | 03 November 2021

Read Next

ڈاکٹر بابر اعوان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے