• اپریل 18, 2021

وزیراعظم عمران خان اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

عمران خان کے ایوان میں آنے پر حکومتی اراکین کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے۔ حکومتی اراکین کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل منع کرنے کے باوجود اراکین نعرے لگاتے رہے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جیے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل تنبیہہ کے باوجود دونوں جانب سے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اب نعرے لگائے گئے تو ایکشن لیا جائے گا۔

عمران خان نے حکومتی اراکین کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اراکین نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورمسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

سینیٹ کی جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ون ٹو ون مقابلہ ہے اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے ایک سو اکہتر ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چونسٹھ (64) فیصد پاکستانی بغیر آیو ڈین ملا نمک استعمال کر رہے ہیں ، گیلپ سروے

Read Next

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پارری گرل کا انداز اپنا لیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے