• اپریل 11, 2021

وزیراعظم ضرور آئینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان اور علی زیدی کی سانحہ مچھ متاثرین کو یقین دہانی

کوئٹہ( ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صدر اور وزیراعظم ان سے ملاقات کیلئے ضرور آئیں گے لیکن ہمارا دینی فریضہ ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں کی فوری تدفین کریں، ملک دشمنوں کو ہمارا ایک ہونا پسند نہیں، سانحہ مچھ پر بہت افسردہ ہیں، دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کریں گے، ماضی کی نسبت بلوچستان میں امن قائم رہا، دھرنا مظاہرین سے بات کریں گے وہ ہمارے بھائی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے دن سے کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب حکومت پسے ہوئے طبقے کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،فردوس عاشق اعوان حکومت کی ذمہ داری ہے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔کوئٹہ میں وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ ہزارہ برادری سے اپیل ہے وہ جاں بحق افراد کی تدفین کریں اورمعاملات کو بیٹھ کر حل کریں،بلوچستان،ہزارہ کمیونٹی کوساتھ لےکرچلناچاہتےہیں لیکن دشمنوں کویہ پسندنہیں ،بلوچستان سےدشمنی رکھنےوالےچاہتےہیں کہ یہاں خرابی پیدا ہو،یہاں پر کسی کو دوسرے سے الگ نہیں دیکھنا چاہتے، بلوچستان نے 10سال بہت مشکل وقت میں گزارے،ہماری کوشش ہے کہ معاملات کوآگے کی طرف لے کر جائیں،کوشش ہے کہ بلوچستان کے حالات بہترکریں،ہزارہ ٹاؤن والے خودبھی گواہی دیں گےکہ معاملے کو کس طرح ڈیل کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کےخاتمے کےلیے پہلے دن سے کوشش کررہےہیں،کوئٹہ کے لوگ اس بات کی گواہی دیں گے کہ حالات بہتر ہوئےاورماضی کی نسبت بلوچستان میں امن برقرار رہا ۔وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا کہ بلوچستان صحیح سمت میں جارہا ہے، یہاں ترقی وخوشحالی کا آغاز ہو چکا ہے اور امن وامان کی صورتحال کومزید بہتر بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ دن پہلےپاک فوج کے جوانوں کو بھی شہید کیا گیا تھا، گزارش ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے ہیں ان کی تدفین کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے وہ ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی ،کل بھوشن جیسے لوگ یہیں سے پکڑے گئے ہیں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئندہ چیئرمین سینٹ بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہی ہوگا: گورنر پنجاب چودھری سرور

Read Next

ملک میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، وفاقی وزیر مراد سعید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے