• فروری 25, 2021

وزیراعظم سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، مجموعی ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ گورنر سٹیٹ بینک نے وزیرِ اعظم عمران خان کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ادائیگیوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے بر آمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں استحکام اور متوقع اضافے کے بارے میں بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیرِ اعظم کو اہم پاک-چین جوائنٹ وینچر کے بارے آگاہ کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

Read Next

جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے