• اکتوبر 26, 2020

وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، فیٹف سے متعلق قانون سازی پر مشاورت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں فیٹف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوا بلز، ایف اے ٹی ایف قانون سازی، اہم آئینی، قانونی اور ملکی امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ عوامی ریلیف کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دو سال میں ایوانِ وزیرِ اعلیٰ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی: فیاض الحسن

Read Next

جاپانی کمپنیاں پاکستانی تربیت یافتہ افراد کیساتھ کام کرنا چاہتی ہیں:سفیرکونینوری متسودا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے