• نومبر 27, 2020

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان آرمی کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تشدد کو بھڑکانے کی حالیہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دشمن کے بزدلانہ عزائم کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان افسروں و جوانوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی عرب : شوہر نے غیر ملکی بیوی کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

Read Next

ابھینندن کی رہائی سےمتعلق بیان پاکستان کی فتح متنازعہ بنانیکی کوشش،ترجمان پاک فوج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے