• دسمبر 1, 2021

وزیراعظم سمیت سیاسی رہنما چودھری شجاعت کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ممتاز سنئیر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے ان کے چودھری شافع حسین سے ٹیلفون پر تفصیلی بات کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت کی جلد صحتیابی کے لئے ان کے خاندان سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی چودھری سالک حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے دونوں رہنماوں نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

مزید برآں آصف علی زرداری نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کو فون کیا اور شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، پرویز الہی نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے پر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

The Ranjha Show | 2nd Anniversary Of A1TV | Anniversary Celebration 2021 | Funny Show | 16 -11-2021

Read Next

سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے