• دسمبر 6, 2021

وزیراعظم سلیکٹڈ، ماہرین کہہ رہے ہیں ای وی ایم شفافیت میں رکاوٹ: حمزہ شہباز

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ای وی ایم کو دنیا مسترد کرچکی، ماہرین کہہ رہے ہیں ای وی ایم شفافیت میں رکاوٹ ہے، وزیراعظم سلیکٹڈ اور رجیکٹڈ ہیں، عوام کی طرف سے مسترد کیے جانے پر یہ ای وی ایم کے پیچھے چھپتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی و رہنما مسلم لیگ نون حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل وفاقی وزیر نے کہا ریاست انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں، اس لئے ہمیں پیچھے ہٹنا پڑا، ریاست کے بارے میں ایسے الفاظ کا چناؤ کریں گے تو دنیا کس نظر سے ہمیں دیکھے گی، ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، انہوں نے 4 سال میں ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب چینی کا بحران آتا ہے تو برآمد کر دی جاتی ہے، چینی اور آٹے کی کمی ہوتی ہے تو اربوں روپے کمائے جاتے ہیں، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، آج ملک میں مہنگی ترین ایل این جی ہے، اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنے کیلئے فرنس آئل سے بجلی پیدا کی گئی، آج تک ایل این جی ٹرمینل پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی اور آپ کے جھوٹ بڑھتے جا رہے ہیں، فیٹف کا معاملہ گرے لسٹ میں ہے، 17 نومبر ملکی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے نام سے یاد کیا جائے گا، ای وی ایم سے اتنا پیار کیوں ہے ؟۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان میں میپکو کی ملی بھگت سے ٹرانسفارمر چوری کے واقعات میں اضافہ

Read Next

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے: ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 424 پر پہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے