• جولائی 28, 2021

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر گوادر روانہ، میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم ایک روزہ دورے پر گوادر چلے گئے۔ عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور دیگر میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی اور زبیدہ جلال بھی شامل ہیں۔ عمران خان گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فیز ٹو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان گوادر فری زون ایکسپو سینٹر،ایگری کلچرل انڈسٹریل پارک کیساتھ 3 فیکٹریوں کا افتتاح کریں گے۔ گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے سولرائزیشن کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں اور چینی ورکرز سے خطاب کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام، معروف بھارتی اداکار گرفتار

Read Next

افغان طالبان کی افغانستان میں پیش قدمی، مزید 9 اضلاع پر قبضہ کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے