• مئی 25, 2022

وزیراعظم اہم اتحادی چوہدری برادران کو منانے لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا شفقت محمود، غلام سرورخان، حماد اظہر، خسرو بختیار اور مشیرتجارت عبدالرزاق بھی لاہور پہنچے ہیں۔

وزیراعظم کے دورہ  لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انہیں صوبے کی انتظامی اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جب کہ وزیراعظم ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انڈسٹریل پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال کے ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان  چوہدری برادران سے بھی ملاقات کریں گے جہاں  وہ اپنے اہم اتحادی سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مشن لاہور کیلئے آج کابینہ کا شیڈول اجلاس بھی منسوخ کردیا  ہے۔

Read Previous

Tharra Siasat | Ahmed lateef | A1 Tv | 01 March 2022

Read Next

‘سمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں متعارف کروا دیں، ملک تیزی سے اوپر جائے گا’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔