• ستمبر 26, 2022

وزیراعظم آج اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کرینگے

وزيراعظم عمران خان آج طلباء کے لیے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کريں گے۔

اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا جس کا بنیادی مقصد طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے۔

وزیراعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔

حکومت اسکالر شپس کے لیے 28ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے، 26لاکھ طلباء بشمول 72فیصد خواتین اسکالر شپ سے مستفید ہو رہے ہیں۔

وسائل کے صحیح استعمال، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پورٹل مدد فراہم کرے گا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس پر فیصلہ محفوظ، 9 مارچ کو سنایا جائے گا

Read Next

نیپرا نے بجلی 2 روپے 59 پیسے سستی کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔