• اپریل 18, 2021

وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

کولمبور: کولمبو میں وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا کے وزیر برائے کھیل عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اور سری لنکا کے مابین وسیع البنیاد اور پائیدار شراکت کو تقویت دینے پر توجہ دینے کے لئے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے کثیرالجہتی شعبے میں قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام سطحوں پر سٹر ٹیجک مواصلات اور ہم آہنگی کو مزید وسیع کرنے کا عزم کیا۔

عمران خان نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان میں تنازع کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے ہر طرف سے تعمیری مشغولیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل اور جنوبی ایشیا اور اس سے آگے امن ، ترقی اور خوشحالی کے وژن کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنمائو ں نے سیاحت ، سرمایہ کاری ، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کیلئے اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر نے دستخط کئے۔ بعد میں دونوں رہنمائوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اورسری لنکا کا علاقائی امن،سلامتی،استحکام کیلئےمشترکہ عزم کا اعادہ

Read Next

احسان اللہ احسان کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ترجمان پاک فوج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے