• اکتوبر 22, 2020

وزیراعظم آزاد کشمیر کی سرینگر میں محرم کے جلوس پر تشدد کی شدید مذمت

آزاد کشمیر: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سرینگر میں بھارتی فوج کی محرم کے جلوس پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے عزاداروں پر تشدد کیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیری امام حسین علیہ السلام کے فلسفہ کے مطابق اپنے حق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ حسینیت ایک طرز جدوجہد ہے، کشمیری اسی کے پیروکار ہیں۔ بھارتی فوج نے یزیدی فوج کی طرح کشمیریوں پر مظالم ڈھائے۔ مقبوضہ کشمیر میں روز ایک کربلا برپا ہوتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوسرا ٹی ٹونٹی: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Read Next

حضرت امام حسینؑ کا پیغام جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہے: فیاض چوہان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے