• اکتوبر 22, 2021

وزیراعظم آج کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کراچی: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، سرکلر ریلوے کے پہلے فیز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے فیز کا سنگ بنیاد وزیر اعظم آج رکھیں گے۔ تقریب کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل کینٹ اسٹیشن کی سڑکوں کی صفائی کر دی گئی، اطراف سے پتھاروں اور اضافی پارکنگ کا بھی خاتمہ کر دیا گیا جبکہ وزیراعظم سے منسوب پینا فلکس بھی لگا دیئے گئے۔

شہر کے دورے کے موقع پروزیراعظم اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سندھ اسٹریٹجک کمیٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ گورنر ہاؤس میں علماء اکرام کی وزیراعظم سے ملاقات بھی طے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی صدر بائیڈن نے مودی کو گاندھی کا عدم تشدد کا فلسفہ یاد کرا دیا

Read Next

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں میں مزید 31 افراد انتقال کر گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے