• ستمبر 30, 2022

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر میلسی جائیں گے، عوامی اجتماع سے خطاب شیڈول

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج میلسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں عوامی اجتماع سے ان کا خطاب بھی شیڈول ہے۔

وزیراعظم عمران خان میلسی میں آج اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

گذشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان اپنے خطاب میں عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے ؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں،اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انشاءاللہ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا ویکسین لگانے کا نیا سنگ میل حاصل کرلیا، اسد عمر

Read Next

تحریک عدم اعتماد نہیں ، عمران خان پر اعتماد ہوگا،فیصل جاوید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔