• اکتوبر 24, 2020

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے آج خطاب کریں گے۔ جس میں عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا اقوام عالم کے بڑے فورم سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کے قریب دکھایا جائے گا، وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ مکمل کر لی گئی۔ وزیراعظم کا خطاب 30 منٹ سے زائد کا ہوگا، عمران خان اہم قومی، عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی آواز اقوام عالم تک پہنچائیں گے۔ کورونا صورتحال اور ترقی یافتہ ممالک کے کردار پر اظہار خیال بھی وزیراعظم کے خطاب میں شامل ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انیسویں سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرنے کیلئے تیا رہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Read Next

سپریم کورٹ کا سانحہ آرمی پبلک سکول کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے