• اکتوبر 31, 2020

وزارت انسانی حقوق نے جنسی زیادتی کا شکار بچوں کی مدد کیلئے،زینب الرٹ ایپ کا باضابطہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزارت انسانی حقوق نے گمشدہ اور جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے زینب الرٹ ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ زینب الرٹ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل سے منسلک ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ زینب الرٹ ایپ کا افتتاح 2018ء میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے کیا۔ زینب الرٹ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل اور تمام ڈی پی اوز کیساتھ بھی منسلک ہوگی۔ بچوں کی فوری بازیابی اور ایف آئی آر اندراج کے لیے ریاستی مشینری بروقت متحرک ہو سکے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے مانیٹرنگ سے پولیس پر بھی پریشر رہے گا۔ زینب کے والد امین انصاری بھی اس مقوع پر موجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے معصوم پھول درندگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ پولیس کو جوابدہ بنانے کیساتھ سخت قانون سازی ناگزیر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فتح کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹینرز اور روکاوٹیں بے فائدہ ہیں،شاہد قاقان عباسی

Read Next

گزشتہ سال کی نسبت رواں برس دوگنا شکایات ملنا نیب پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے،چیئرمین نیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے