• دسمبر 7, 2021

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں آج بھارت اور نمیبیا آمنے سامنے ہوں گے

لاہور: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سپر 12 مقابلے میں آج بھارت اور نمیبیا آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹی ٹونٹنی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے، پاکستانی وقت کے مطابق بھارت اور نمیبیا رات 7 بجے میدان میں اتریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتیوں کا ٹی ٹونٹی کرکٹ پر راج کرنے کا خواب چکنا چور ہو چکا، گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

بھارت چاہے نمیبیا کیخلاف آج کا میچ جیت بھی لے اس کے باوجود وہ نیوزی لینڈ کی افغانستان کیخلاف فتح کے بعد ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، ورلڈ ٹی ٹونٹی ایونٹ شروع ہونے سے قبل کوہلی الیون کا فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا تھا تاہم اب عالمی کرکٹ مقابلے سے اخراج کو بھارت کی بدقسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی ٹرافی جیت کر مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر رکھا تھا تاہم اب جیسے سارے منصوبے پر پانی پھر چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان کے شہر جلال آباد میں 2 دھماکے،2افراد جاں بحق

Read Next

پاک فوج کے زیر اہتمام پیسز چیمپئن شپ اختتام پذیر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے