• نومبر 29, 2021

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی، بنگلہ دیش کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے تیسویں میچ میں بنگلہ دیش کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ورلڈ کپ کے ابوظہبی میں جاری میچ میں بنگالی اوپنرز محمد نعیم اور لٹن داس میدان میں اترے، محض 9 سکور پر محمد نعیم ربادا کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے سومیا سرکار بھی صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو کر چلتے بنے۔ 5 ویں اوور کے اختتام پر مشفق الرحیم 24 کے مجموعے کیساتھ لٹن داس کی شراکت میں کریز پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ پروٹیز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر وہ بنگلہ دیش کےخلاف میچ جیت جاتے ہیں تو ان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن رہیں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پروٹیز چار پوائنٹس کے ساتھ اس وقت گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈینگی کا زور برقرا ر، لاہور میں 8 ماہ کا بچہ جاں بحق

Read Next

رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی کب ہوگی؟نئی تاریخ سامنے آگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے