• اگست 15, 2022

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ: پاکستانی ریسلرز نے سلور میڈل جیت لیے

ماسکو : ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد نے سلور میڈل جیت لیے۔

روس میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی، دو ریسلرز وقاص افضل اور محمد سعد اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔

چیمپیئن شپ کے فائنل میں روس کے ریسلر نے پاکستان کے وقاص افضل کو جبکہ کرغزستان کے ریسلر نے پاکستان کے محمد سعد کو شکست دی۔

واضح رہے کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت 45 ممالک کے ریسلرز شریک ہیں، پاکستان کے 10 ریسلرز مزید مختلف کیٹیگریز میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رواں سال قومی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

Read Next

فیفا ورلڈ کپ: تمام ٹیموں کو سکواڈ 23 سے بڑھا کر 26 رکنی کرنے کی اجازت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔