• اپریل 16, 2021

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

فوٹو: اے ایف پیورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی جو کہ 2 مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے۔قرضے کی منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے بورڈ نے دی۔اعلامیہ کے مطابق سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبے سے سیلاب اور خشک سالی کے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا۔منصوبے سے کرونا پر قابو پانے کے لیے بھی مدد ملے گی۔کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجنسی پروجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز فنڈز فراہم کیے جائیں گے جس کے تحت شہر میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

واٹس ایپ، انسٹاگرام کو دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک سے الگ کرنے کیلئے مقدمہ

Read Next

ڈنڈا بردار جتھے بد حواس پی ڈی ایم کی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے