• اکتوبر 22, 2021

ورلڈ بيچ ريسلنگ ميں فکسنگ کرکےپاکستان کو باہر کيا گيا:انعام بٹ

رومانيہ: پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ بيچ ريسلنگ ميں فکسنگ کرکےپاکستان کو باہر کيا گيا، ميں نے ابتدائي دوميچز جيت کر سیمی فائنل ميں جگہ بنانےکےليےمستحکم پوزيشن پر تھا۔

پاکستنان کے معروف ریسلر اور ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ نے کہا ہے کہ يوکرين اورآذربائيجان کےميچزکوفکس کياگيا، آذربائيجان کے کھلاڑی کوپوائنٹ دےکرسیمی فائنل کےليےکواليفائی کرواياگيا۔

انعام بٹ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سازش کے تحت سیمی فائنل سےباہرکيا گيا ہے، کرکٹ کی طرح يہاں بھی پاکستان کےساتھ سازش کی گئی ہے۔
پاکستانی ریسلر کا کہنا تھا کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش ہوکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ملک کا پرچم سربلند کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دورہ کی منسوخی:کیوی کوچ نے چپ کا روزہ توڑ دیا

Read Next

اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک شخص دم توڑ گیا، 10 دنوں میں 3 شہری انتقال کرگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے