• اکتوبر 26, 2021

ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں بھارتی ججز نے غلط فیصلے دئیے، پاکستانی ایتھلیٹ کا شکوہ

کراچی: ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس نے شکوہ کیا ہے کہ بھارت کے ججز نے غلط فیصلے دئیے جس پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا، الٹا ہمیں خاموش کرادیا گیا۔

بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہ آیا، باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلوں میں بھی پاکستان کو یقینی گولڈ میڈلز سے محروم کردیا گیا۔ ازبکستان کے دارالخلافہ تاشقند میں ہونے والی ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئین شپ میں ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز جیت کر پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچی تو ایتھلیٹس نے ججز کی جانب سے نا انصافی کا شکوہ ظاہر کردیا۔ کہتے ہیں کہ بھارتی ججز نے غلط فیصلہ دیئے۔

رمیز ابراہیم بھی مایوس، کہتے ہیں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا،دوسری جانب پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نے احتجاج کی بجائے اپنے کھلاڑیوں میں نقص نکالا۔ قومی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے عزم کا ظاہر کیا ہے کہ نومبر میں عالمی مقابلوں میں پھر شرکت کروں گا اور پاکستان کو ورلڈ ٹائٹل دلواؤں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماہ ربیع الاوّل سے متعلق این سی او سی نے ہدایات جاری کر دیں

Read Next

ہیما مالنی سے مشابہہ قرار دئیے جانے پر کیارا ایڈوانی خفا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے