• اکتوبر 19, 2021

واہگہ:فیکٹری پر چھاپہ،200 لٹرناقص ڈرنکس تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واہگہ میں مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر 200 لٹر ناقص ڈرنکس تلف کر دئیے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کاربونیٹڈڈرنکس کی تیاری میں غیر معیاری اجزااور آلودہ پانی کا استعمال پایا گیا۔ناقص تیار ڈرنکس پر معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کی جا رہی تھی،حشرات کی بہتات،ٹوٹے فرش اور بدبودار ماحول پر بھی کارروائی کی گئی۔منظور شدہ فارمولے کے بغیر کیمیکلز سے تیار جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان آذربائیجان،ترکی کو ملکر کام کرنا چاہئے ،آذری سفیر

Read Next

حیدرآبادمیں حیسکوکے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے