• مئی 23, 2022

واٹس ایپ کونسے 3 زبردست فیچرز متعارف کرانے جارہا ہے؟

دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کی دلچسپی بڑھانے اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں کرنے جارہی  ہے۔

کمیونٹی ٹیب:

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ نے اپنے نئے فیچر ‘کمیونٹی’ کو دوسرے گروپس سے زیادہ مؤثر اور بہتر بنانے پر کام شروع کیا ہے۔

واٹس ایپ کمیونٹی کو دیگر گروپس اور نمبرز سے قدرِ مختلف اور الگ رکھنے کے لیے ایپ میں ایک نیا ‘ٹیب’ شامل کرنے جارہا ہے جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس ٹیب پر کلک کرتے ہی  تمام گروپس سامنے آجائیں گے جس سے آپ کو اب ہر گروپ کا نام یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے ویب بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  واٹس ایپ کھولنے پر  سیدھے ہاتھ کی طرف کمیونٹی گروپ کا نشان موجود ہوگا، اس پر کلک کرکے آپ تمام گروپس دیکھ سکیں گے۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو
فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

ری ایکشن نوٹیفکیشن:

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور فیچر پر کام کررہا ہے جسے ری ایکشن نوٹیفکیشن کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر کے تحت اب صارفین کو پیغامات پر موصول ہونے والے ری ایکشنز سے متعلق بھی پتا چل سکے گا۔

یہ فیچر فی الحال جانچ کے مراحل میں ہے لہٰذا کچھ صارفین اس سے مستفید ہوسکتے ہیں جب کہ دیگر کو ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو
فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

صارفین کی کسی بھی موضوع پر رائے طلبی (پولز):

پولز کی سہولت فیس بک اور انسٹاگرام پر تو تھی ہی تاہم اب کمپنی نے اسے واٹس ایپ پر بھی متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ آئندہ چند ہفتوں میں اس فیچر کو آئی فون اور اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے لانچ کردے گا، یہ فیچر گروپس کے لیے فراہم کیا جائے گا جس کا اسکرین شاٹ ویب سائٹ نے شیئر کیا ہے۔

فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو
فوٹو: واٹس ایپ بیٹا انفو

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب کی سیاست میں ہلچل: کپتان کے پرانے کھلاڑی ترین اور علیم کی جوڑی بن گئی

Read Next

پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے پولینڈ روانہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے