• اکتوبر 26, 2021

واٹس ایپ کا ایسا شاندار خفیہ فیچر جس سے صارفین تاحال لاعلم

لاہور:دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے گاہے بگاہے ایسے فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں جوکہ صارفین کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔لیکن اس ایپ میں ایک ایسا شاندار خفیہ فیچر بھی ہے جس سے شائد صارفین تاحال لاعلم ہوں۔

آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے ایک فیچر کے بارے میں بتائیں گے جس کے بارے میں بہت کم صارفین واقف ہیں یا استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا گیا فیچر صارفین کو خود پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔

جو صارفین واٹس ایپ پر پہلی بار اکاؤنٹ بناتے ہیں وہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کسی کو ٹیسٹ میسج بھیجتے ہیں یا بہت سے لوگ انٹرنیٹ کنکشن چیک کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

لیکن واٹس ایپ کے نئے فیچر کے ساتھ صارف خود بھی میسج کرنے کے قابل ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنا موبائل نمبر محفوظ کرنا ہوگا اور پھر اسے سرچ کرکے اس پر پیغام بھیجنا ہوگا۔

آپ اپنے موبائل پر انٹرنیٹ براؤزر کھولیں اور ایڈریس بار میں  wa.me//92XXXXXXXXXx  ٹائپ کریں ، جس کے بعد آپ اپنے نمبر پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان سے باہر رہنے والے صارفین اپنے ملک کے فون کوڈ کے ساتھ موبائل نمبر درج کرکے پیغام بھیج سکتے ہیں۔

 واٹس ایپ کھولیں اور پھر دائیں جانب تین نقطوں پر کلک کرکے New Group کا آپشن منتخب کریں،اس میں ایک نمبر شامل کریں لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جس شخص کا نمبر ایڈ کرنے جارہے ہیں اس کو بتائیں کہ آپ اپنے آپ کو ایک پیغام بھیجنے کے لیے یہ کام کر رہے ہیں۔

نمبر کو اپنے واٹس ایپ کے گروپ کی Contact list میں ایڈ کرنے کے بعد گروپ کو کھولیں اور جو نمبر ایڈ کیا تھا اس کو Remove کردیں۔اس طرح آپ اپنے آپ کو میسجز یا پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بروقت امپورٹ کے فیصلے ہوتے تو چینی،گندم سمیت دیگر مسائل نہ ہوتے: جہانگیر ترین

Read Next

کورونا کیخلاف مثبت اقدامات کے بہتر نتائج، 24 گھنٹوں کے دوران 689 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے