• ستمبر 23, 2021

واٹس ایپ نے سٹوریج بچانے کیلئے اپنے فیچر کو اپ ڈیٹ کر دیا

کیلیفورنیا: دنیا کی مشہور ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے موبائل فونز کی سٹوریج کو بچانے کیلئے اپنے فیچر کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال واٹس ایپ نے ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو پیغامات کو ایک ہفتے میں ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے میسجز کو غائب ہونے کی مدت کو نوے روز تک توسیع دی جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی فی الحال اس فیچر کو اینڈرائیڈ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے موبائل پر بھیجے جانے والے پیغامات نوے روز بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔ صارف اب یہ کام خود مینوئل طریقے سے نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اس سلسلے میں 3 آپشن دیئے جائیں گے۔ جس میں 90 دن، 7 دن اور 24 گھنٹے کا آپشن شامل ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مائیکرو سافٹ کا ایکس باکس میں نئی گیمز کا اضافہ

Read Next

پی ڈی ایم کے 29 اگست کو کراچی جلسے میں شہباز شریف شرکت کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے