• دسمبر 1, 2021

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے اچانک بڑی تبدیلی کردی

 دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ گاہے بگاہے اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلی یا پھر نئے فیچر کا اضافہ کرتی رہتی ہے۔

فیس بک کی زیر ملکیتی اس ایپلی کیشن نے بزنس صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اشتہارات بھی بنا سکتے ہیں جن پر کلک کر کے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

صارفین کو اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب واٹس ایپ بزنس میں اس فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ ٹولز سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنائے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی ڈالر کو تیسرے روز زور کا جھٹکا، 69 پیسے گر گیا

Read Next

ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے دوران ساجد سد پارہ کی طبیعت خراب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے