• دسمبر 5, 2021

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل،خوشخبری سنادی گئی

لاہور: دنیا کی سب سے بڑی پیغامات کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے خوشخبری سنادی اور گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات دینے پر کام شروع کردیا ہے۔

پیغامات کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن کو کمپنی کی جانب سے نت نئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس کا مقصد ٹیکنالوجی کی دنیا میں سرفہرست رکھنا اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو جمع کرنا ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کمیونٹیز کے حوالے سے ایک فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے۔

یہ فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، جسے پہلے مرحلے میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق اس فیچر کے بعد گروپ ایڈمنز کو مزید اختیارات مل جائیں گے اور وہ تمام گروپس کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وہاڑی میں بیل دوڑ کے مقابلوں کا انعقاد، شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت

Read Next

ہنزہ میں دلہن کی کار کی بجائے ہمالین یاک پر رخصتی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے