• اپریل 11, 2021

واٹس ایپ، انسٹاگرام کو دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک سے الگ کرنے کیلئے مقدمہ

امریکی حکومت نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک سے الگ کرنے کیلئے تاریخی مقدمہ قائم کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ مارکیٹ میں واٹس ایپ اور کی اجارہ داری کے پیش نظر امریکی حکومت اور کئی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے فیس بک پر مقدمہ قائم کیا۔مقدمہ میں اينٹی ٹرسٹ قوانين کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے اور فيس بک کو دونوں ایپس کے انتظامی اختيارات سے الگ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔نیویارک اٹارنی جنرل کے مطابق تقریبا ایک دہائی سے فیس بک نے اپنے تسلط اور اجارہ داری کو چھوٹے حریفوں کو کچلنے اور مسابقت کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔اس کے علاوہ حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کی کارروائی کے دوران فیس بک کو ایک کروڑ سے زائد مالیت کے حصول سے روکا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

افغانستان میں ایک اور صحافی خاتون اور ڈرائیور قتل

Read Next

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے