• دسمبر 1, 2021

والدہ کو تاحال بہن کی موت کا نہیں بتایا: بشری انصاری

لاہور: اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ بہن اداکارہ سنبل شاہد کی وفات کو 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال انہوں نے والدہ کو یہ خبر نہیں ہونے دی کہ سنبل اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

رپورٹ کے مطابق سینئر اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ کورونا وبا کے بعد ان سمیت سب کی زندگی اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ اداکارہ کے مطابق بیٹے کی وفات کے بعد ان کی بہن اداس تھیں اور ایک طرح سے ان کے جینے کا مقصد ختم ہو گیا تھا۔

بشری کے مطابق ان کی والدہ بڑی بہن سنبل سے بہت پیار کرتی تھیں، اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی والدہ سنبل سے بات کرنے کی بہت زیادہ ضد کرتی ہیں تو وہ دوسرے کمرے میں جا کر سنبل بن کر بات کرتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

یہ انتخابی اصلاحات نہیں، عوامی رائے کے قتل کی منصوبہ بندی ہے: مریم اورنگزیب

Read Next

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس: انتخابی اصلاحات، ای وی ایم، کلبھوشن سمیت مختلف بلز منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے