• ستمبر 23, 2021

والد، شوہر، بھائی اور بیٹے ہمارے محافظ: رابی پیرزادہ

لاہور:  شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے نور مقدم قتل کیس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے والد، شوہر، بھائی اور بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس پر انگریزی زبان میں درج ہے کہ  میں ایک مسلمان خاتون ہوں اور میں تمام جائز تعلقات میں مردوں کا احترام کرتی ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس کی وجہ سے ہماری عورتیں مزید آزادی مانگ رہی ہیں اور اور مرد ذات کے لئے غلط الفاظ کا استعمال کر رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان عورتوں کی وجہ سے کچھ مردوں نے بھی اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہنا شروع کر دیا جو غلط ہے کیونکہ ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

متھیرا کا وزیر اعظم سے جنسی زیادتی کیسز میں خواتین کو انصاف دلانے کا مطالبہ

Read Next

کراچی میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے