• ستمبر 20, 2021

وادی گلوان میں بھارتی فورسز کی پٹائی، چین نے ایک اور ویڈیو جاری کردی

بیجنگ:  چین نے وادی گلوان میں بھارتی فورسز کے ساتھ لڑائی کی ایک اور ویڈیو جاری کردی، جس کا مقصد مرنے والی چینی فوجی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیل کے مطابق چین نے وادی گلوان تنازع کے دوران بھارتی فورسز کی پٹائی کی ایک اور ویڈیو جاری کردی ہے، یہ ویڈیو جاری کرنے کا مقصد مرنے والے ایک فوجی کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق،”چین ہونگ جن” نامی فوجی حملہ آور بھارتی فوج سے ساتھیوں کو بچانے کے لئے خود سامنے آیا۔

ویڈیو میں بھارتی فوج کو لاٹھیاں اٹھائے چین کی فوج کی جانب آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 15 جون 2020ء کو بھارتی فوجی وادی گلوان میں لائن آف ایکشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی حدود میں داخل ہو گئے تھے جس پر لڑائی کا آغاز ہو گیا، اس دوران چین کے چار جبکہ بھارت کے بیس فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لشکر گاہ: افغان فوج کی عوام سے شہر کو خالی کرنے کی اپیل

Read Next

بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے