• اکتوبر 26, 2021

وائرل ویڈیو پر ایکشن،کمسن بہن بھائی پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

لاہور: پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے کمسن بہن بھائی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے اس واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ محسن نامی بچے پر اس گھر کے مالکان کی جانب سے تشدد کیا جاتا رہا، جبکہ بچے کے جسم پر گہرے زخم بھی موجود ہیں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے محسن نے بتایا کہ اس کی بہن کو بھی مار پیٹ کی جاتی تھی ۔

مزید برآں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سہیل چودھری کے مطابق بچوں پر تشدد کرنے والے میاں بیوی شاہد اور اقرا کو حراست میں لے کر گرین ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ اس واقعے کے متعلق تفتیش جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 220 روپے کا اضافہ

Read Next

کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے: جونی لیور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے